اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان بمقابلہ سری لنکا۔ٹی 20 کرکٹ میچ کا وقت تبدیل

لاہور(نیوزالرٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج ٹی 20 میچ کا وقت تبدیل ہوگیا ہے،سری لنکا کی ٹیم 8 سال بعد پاکستان پہنچی ہے اور لاہور میں میزبان ٹیم کے ساتھ سیریز کا آخری ٹی 20 میچ کھیلے گے پاکستان تین میچز کی یہ سیریز پہلے ہی 2-0 سے اپنے نام کرچکا ہے،لاہور میں آج میچ شروع ہونے کا وقت شام 7 بجے تھا تاہم پی سی بی کے چیرمین نجم سیٹھی نے میچ کا وقت تبدیل ہونے کے بارے میں اپنے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ ٹی 20 میچ 7 کے بجائے6 بجے شروع ہوگا،نجم سیٹھی نے کہا کہ دھند اور اوس کی وجہ سےمیچ ایک گھنٹا قبل 6 بجے شروع ہوگا جب کہ میچ سے قبل کی تقریبات 5 بجے سے شروع ہو جائیں گی نجم سیٹھی نے کہا کہ شائقین بڑی تعداد میں کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔