اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تحریک لبیک یا رسول اللہ نے بڑا اعلان کر دیا اسلام آباد میں ہلچل، اہم اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(سید کلیم شاہ )تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کا دھرنا جاری، وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ سے پہلے کوئی بات نہیں، نماز جمعہ کے بعد بڑا قدم اـٹھانے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کےختم نبوت ﷺ لانگ مارچ کے بعد فیض آبادکے مقام پردھرنا جاری ہے۔ تحریک کے قائدین کی جانب سے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفیٰ کےعلاوہ کوئی بھی بات سننے اور مذاکرات سے انکار کر دیا گیاہے۔ تحریک کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میںمیڈیا رپورٹ کے مطابق قائدین نے اہم اعلان کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے حکم پر آج نماز جمعہ کے بعد ملک کے دوسرے شہروں میں بھی احتجاج کیا جائے گا دوسری جانب وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے بھی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات اور تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے۔