اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خادم حسین رضوی کو اب تک کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

راولپنڈی(نیوزالرٹ)اہل سنت جماعتوں کے گرینڈ الائنس ’’متحدہ نظام ِمصطفی محاذ‘‘ نے تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے اور مطالبات کی مکمل حمائت کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا،20 دسمبر کو راولپنڈی میں ملک گیر علماء و مشائخ کنونشن منعقد کر کے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی اور ربیع الاول کےبعد چاروں صوبوں میں بڑے سیاسی جلسے منعقد کئے جائیں گے اور کراچی سے راولپنڈی تک کارواں چلایا جائے گا جمعہ 24 نومبر کو ملک بھر میں یومِ ختم نبوتؐ منایا جائے گا متحدہ محاذ کے آئندہ اجلاس میں منشور و دستور منظور کیا جائے گا اسلام آباد دھرنے کے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہیں دھرنے کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال برداشت نہیں کریں گے حکومت طاقت کی بجائے مذاکرات سے دھرنے کا مسئلہ حل کرے میلادالنبیؐ کے تمام پروگراموں کو ختمِ نبوتؐ سے منسوب کیا جائے گا اس بات کا فیصلہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی میں مولانا پیر سید ریاض حسین شاہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے متحدہ نظامِ مصطفیٰ محاذ کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں متحدہ نظامِ مصطفیٰ محاذ کے کنوینر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، جماعت اہل سنت کے ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی، نظامِ مصطفےٰ پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب، جمعیت علماء پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری، جے یوپی نیازی کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد عباس ہاشمی، فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن، قومی اسمبلی کےسابق رکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری، سابق ایم این اے محمد عثمان خان نوری، میاں خالد حبیب الہٰی ایڈووکیٹ، پنجاب اسمبلی کے رکن پیر سید محمد محفوظ مشہدی، عبدالرزاق ساجد، صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی، امانت علی زیب، سید جواد الحسن کاظمی، ڈکٹر ظفر اقبال جلالی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ملکی حالات اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لے کر آئندہ کا مشترکہ انتخابی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔