اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شہباز شریف کی بھارتی وزیر اعلیٰ کو انوکھی پیشکش

لاہور (نیوز الرٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن(ر) امریندر سنگھ کو ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے خطرات سے نمٹنے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی پیشکش کردی ، انہوں نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے نام خط لکھ کر انہیں دونوں صوبوں کے عوام کا مستقبل بچانے کے لئے تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔
ریاض پیرزادہ بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، میں کوئی چور ہوں جو اجلاس میں نہ آؤں: صحافی کے سوال پر جواب
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو خط لکھا جس میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال سے اکتوبر اور نومبر کے مہینوں میں پاکستانی اور بھارتی پنجاب کے شہریوں کو سموگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، لیکن اس سال سموگ دونوں صوبوں میں پہلے سے زیادہ وسیع پیمانے پرپھیلا۔ یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ سموگ شہریوں خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے بلکہ اس سے گندم اور آلو کے علاوہ دیگرفصلوں پر بھی برے اثرات مرتب ہوتے ہیںجبکہ سموگ بڑے پیمانے پر ٹریفک حادثات کا مئوجب بھی بنتا ہے۔بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے نام خط میں شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سمو گ کی بنیادی وجوہات گاڑیوں ،صنعتوں کا دھواںاور بڑے پیمانے پر چاول کی فصل کی باقیات کو جلانا ہیں۔ سموگ میں اضافہ اب علاقائی مصیبت بن گیا ہے اور اس نے دہلی سے لاہور تک دونوں صوبوں کے کئی شہروں کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔دونوں صوبوں کی قیادت کو اس مسئلے سے نپٹنے کے لئے سائنسی اور معاشی طور پر نپٹنا ہوگا۔میرا یہ یقین ہے کہ دونوں صوبوں کو مل کر ایسے معاشی او رٹیکنالوجی کے طریقے اپنانا ہوں گے تاکہ چاول کی فصل کی باقیات کو جلانے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔میں آپ کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خطرات سے نمٹنے کے لئے علاقائی تعاون کے ذریعے انتظامات کرنے کی دعوت دینا چاہوں گا۔ آئیں ہم دونوں صوبوں کے عوام کا مستقبل بچانے کے لئے مل کر کام کریں ۔