اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گجرات میں بڑی کارروائی۔کھاریاں اڈے سےیورپ جاتے 7نوجوان گرفتار

کھاریاں(عابدعلی شاہ)ضلع گجرات ایک اوربہت بڑے صدمے سے بچ گیا، ایف آئی اے گجرات نےکھاریاں اڈا پر چھاپہ مارکرغیر قانونی طریقے سے یونان جانے والے سات نوجوانوں کو گاڑی سے اتارکر تین ایجنٹوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،مخبرکی اطلاع پراسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سرور اورمرزا سرفراز کی نگرانی میں ایس ایچ او سجاد باجوہ نے چھاپہ مار کر ہائی ایس میں بیٹھے سات نوجوانوں محمد نعمان، سہیل عمران، ثقلین عباس، جہانگیر علی، رفعت علی، محمد حسن اور محمد وقاص کو گاڑی سے اتار کر حراست میں لے لیا جن کی نشاندہی پر ایجنٹ ساجد الیاس بوبی ،طیب اور نثار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔