اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,302FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے بل کی ناکامی کے بعد مریم نواز نے،ایسا اعلان کر دیا کہ مخالفین کا غصہ آسمان پر جا پہنچا

اسلام آباد (نیوز الرٹ )سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل کثرت رائے سے مسترد ہونے پر پیغام جاری کر دیاہے ۔
ٹویٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے ،عاجزی اور شکر میں اللہ کے حضور سر جھکاتے ہیں ،پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ہے ،ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کو برداشت کر کے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام ۔ان کا کہناتھا کہ ایک شخص کو سب مل کر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کر سکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ،نظریے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا ۔
واضح رہے کہ الیکشن ایکٹ میں تریم کیلئے بل پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا جسے کثر رائے سے مسترد کر دیا گیاہے جس کے بعد اب نوازشریف پارٹی کے صدر برقرار رہیں گے ۔