اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جنوبی افریقا کی حسینہ مس یونیورس منتخب

لاس ویگاس(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی افریقا کی 22 سالہ دوشیزہ ڈیمی لی نیل پیٹرز نے مس یونیورس 2017 کا مقابلہ حسن اپنے نام کرلیا، لاس ویگاس میں عالمی مقابلہ حسن میں مختلف ممالک کی 92 حسیناؤں نے شرکت کی تاہم مس یونیورس کا تاج جنوبی افریقی حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز کے سر پر سجا ،مقابلے میں شریک 92 حسیناؤں میں سے پہلے 13 کا انتخاب کیا گیا جس میں سے جمائیکا، کولمبیا اور جنوبی افریقا کی حسیناؤں کو آخری مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا تاہم جنوبی افریقی حسینہ ڈیمی لی نیل پیٹرز نے مس یونی ورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جب کہ کولمبیا اور جمائیکا کی حسیناؤں نے بل ترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی،ڈیمی لی نیل پیٹرز نے حال ہی میں جنوبی افریقا کی نارتھ ویسٹ یونی ورسٹی سے بزنس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے جب کہ وہ جنوبی افریقا کی دوسری حسینہ ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا، اس سے قبل 1978 مارگریٹ گارڈینر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔