اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سعودی ویزہ حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔۔۔ بڑی خبر آگئی

ریاض(خالدنوازچیمہ)سیاحت، تعلیم یا علاج کی غرض سے سعودی عرب جانے کے خواہشمندوں کے لئے سعودی حکومت نے ویزے کا حصول بے حد آسان بنا دیا ہے تازہ ترین اعلان کے مطابق اب کیٹگری بی سے تعلق رکھنے والی ٹریول ایجنسیاں بھی سیاحتی ویزہ جاری کر سکیں گی، جبکہ تعلیمی مقاصد اور علاج کیلئے ویزے کے خواہشمندوں کو بھی ان ایجنسیوں کو جانب سے ویزہ جاری کیا جا سکے گا،مقامی اخبار ’سبق‘ کیمطابق سعودی کمیشن برائے سیاحت و قومی ورثہ کی جانب سے جدہ میں کیٹگری بی سے تعلق رکھنے والی ایک ٹریول ایجنسی کو پہلا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت یہ ایجنسی سیاحتی ویزہ جاری کر سکے گی ، لائسنس یافتہ ٹریول ایجنسیوں کی تمام چار گیٹیگریاں اے ، بی ، سی اور ڈی متعدد اقسام کی خدمات فراہم کرنے کی مجاز ہیں، جن میں تفریحی و سیاحتی مقاصد کے لئے فضائی سفر کے ٹکٹوں کی فروخت بھی شامل ہے۔