اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,438FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا، افسران نے05بھارتی فوجیوںکو انوکھی سزا دےدی

نئی دہلی :بھارتی فوجیوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا۔ افسران کے حکم پر 50 سپاہیوں کے موبائل فون توڑ دیے گئے۔
اس سے قبل بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی تاہم کچھ سپاہی دل بہلانے کیلئے چوری چھپے سوشل میڈیا پر ایکٹو رہے جس کی انہیں انوکھی سزا دی گئی۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فوجی افسران نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے 50 جوانوں کے موبائل فون ان ہی کے سامنے توڑنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی فوج کے سپاہی تیج بہادر نے بھارتی افسران کی کرپشن اور سپاہیوں کے دگرگوں حالات سوشل میڈیا پر بے نقاب کیے تھے جس کے بعد بھارتی فوجیوں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔