اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

زبیدہ آپا کی زندگی کا آخری وڈیو پیغام

گزشتہ روز حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال کرنے والی ہردلعزیز زبیدہ آپا متاثر کن شخصیت، دوسروں کی مدد کرنے کے جذبے اور اپنے ٹوٹکوں کے باعث ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔ زبیدہ آپا کے انتقال کی خبرسیاسی و سماجی شخصیات، اداکاروں اور ان کے مداحوں سمیت تمام لوگوں پر بجلی بن کر گری۔زبیدہ آپا نے سال نو کے موقع پرایک وڈیو پیغام کے ذریعے تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی تھی لیکن انہیں کیا خبر تھی کہ یہ ان کی زندگی کا آخری پیغام ثابت ہوگا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آج سال کا آخری دن ہے، 2017 جارہا ہے لہٰذا ہمیں اسے خدا حافظ کہنا چاہیئے لیکن کل 2018 شروع ہورہا ہے آپ سب کو نیا سال بہت مبارک ہو۔اپنے پیغام میں انہوں نے کراچی کی بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں ہم عہد کرتے ہیں کہ ہمارا شہر کراچی چمکتا دمکتا رہے۔زبیدہ آپا نے تعلیم پر توجہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکولوں کو ٹھیک کروائیں تاکہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرسکے۔ 2018 اتنا خوبصورت آئے کہ ہماری ساری تکالیف دور ہوجائیں۔

Zubaida Apa’s last message. #RIP You will be missed ?

Posted by Master Chef Magazine Pakistan on Donnerstag, 4. Januar 2018