اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کوئٹہ دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کابڑانقصان

کوئٹہ(نیوزالرٹ)بلوچستان اسمبلی کے قریب زرغون روڈ پر اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے فوراً بعدخودکش دھماکہ ہونے سے 5 سکیورٹی اہلکار شہید، 15شدید زخمی، درجنوں لہولہان ہو گئے،وی آئی پی موومنٹ کے باعث متعدد سڑکیں بند تھیں ارکانِ اسمبلی سے نکل رہے تھے کہ اسی دوران زوردار دھماکہ ہو گیا دھماکہ جی پی او چوک میں ہوا اور دہشتگردوں کی جانب سے پولیس کے ایک ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر لیا میڈیا کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی سکیورٹی فورسز کے ٹرک میں 25 کے قریب اہلکار سوار تھے جو اسمبلی کی سکیورٹی پر تعینات تھے اجلاس ختم ہونے کے بعد اہلکار ٹرک میں راستے کی سکیورٹی پر مامور تھے کہ دہشتگردی کا نشانہ بن گئے زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،واضح رہے کہ جی پی او چوک پر ہونیوالے دھماکے سے کچھ پہلے سکیورٹی فورسز کی جانب سے اس راستے کو عام شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ یہاں سے وی آئی پی موومنٹ ہونا تھی تاہم ابھی اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سردار اختر مینگل سمیت متعدد ارکان اسمبلی پریس کانفرنس کیلئے جمع ہو رہے تھے اور میڈیا والے اسمبلی کے اندر جانے کی اجازت نہ ہونے کے باعث باہر ہی سے بیپر دینے میں اور اجلاس کی کوریج کرنے میں مصروف تھے کہ اسمبلی سے پانچ منٹ کے پیدل سفر کے فاصلے پر واقع جی پی او چوک پر زوردار دھماکہ ہو گیا۔