اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,733FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گلوکارہ مہناز کی آج پانچویں برسی منائی جا رہی ہے

پرسوز سریلی آواز کی مالک گلوکارہ مہناز کو مداحوں سے بچھڑے پانچ سال بیت گئے مگر ان کی آواز کا جادو آج بھی برقرار ہے۔ سریلی، رسیلی، جذبات سے بھر پور آواز کی مالک گلوکارہ مہناز گاتیں تو سننے والے مسحور ہو جاتے تھے۔مہناز 1958 میں کراچی میں پیدا ہوئیں، کلاسیکی گلوکاری ورثے میں پائی، انہوں نے 70 کی دہائی میں ریڈیو پاکستان سے گلوکاری کا آغاز کیا اور موسیقی کی مختلف اصناف میں اپنے فن کا لوہا منوایا۔ غزل گائیکی میں بھی ان کا اپنا ایک منفرد انداز تھا۔ریڈیو، فلم اور ٹیلی وژن کے لیے مجموعی طور پر ڈھائی ہزار سے زائد گانے گائے۔ ایک اندازے کے مطابق اُنہوں نے ساڑھے تین سو فلموں کے لیے پانچ سو سے زیادہ نغمات کو اپنی آواز سے سجایا۔ اپنے دور میں ان کا شمار پاکستان کی بہترین پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا۔ سروں کی ملکہ مہناز بیگم 19 جنوری 2013 کو خالق حقیقی سے جا ملیں مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔