اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ عمران خان نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے مشکل میں پھنستے ہی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی میں اضافہ ہوجاتا ہے، کراچی میں نقیب اللہ محسود کی ماورائے عدالت ہلاکت اور قصور میں بچی کا زیادتی کے بعد قتل جیسے واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ پولیس کرپٹ ہے اور تمام صوبوں میں پولیس اصلاحات ضروری ہیں۔پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کے اپنے اعلان سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے میرے پاس جمع کرادیے ہیں اور مشاورت کے بعد اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا حتمی فیصلہ کروں گا۔ قومی اسمبلی میں اپنے خلاف منظور ہونے والی قرارداد کے بارے میں چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ جرائم پیشہ اور کرپٹ عناصر ہیں جو میرے خلاف اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ لوگ اندر سے ملے ہوئے ہیں اور ان کے مفادات ایک ہیں۔عمران خان نے فاٹا کو خیبرپختون خوا میں ضم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے معاملے پر مولانا فضل الرحمن بہت خطرناک کھیل کھیل رہے ہیں، فاٹا میں موجود خلا پُر نہ کیا تو انتہا پسندی بڑھے گی۔عمران خان نے کہا کہ کاغذات نامزدگی کے حلف نامے میں ختم نبوت ﷺ سے متعلق ترمیم کے ذمے دار کا تعین ہونا باقی ہے، ترمیم کی تحقیقات کرنے والی راجہ ظفر الحق کمیٹی کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے، ختم نبوت کے معاملے کو عوام کو بھولنے نہیں دیں گے، بتایا جائے کہ حلف نامے میں تبدیلی کیوں کی گئی، نواز شریف عدلیہ پر حملے کررہے ہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بار عدالت نے شریف خاندان کو پکڑا ہے اور اسے سزا ہونے جارہی ہے، اسی لیے نواز شریف چاہتے ہیں کہ کسی بھی طرح سزا سے بچ جائیں، کیونکہ اگر انہیں سزا ہوگئی تو بیرون ملک ان کی اربوں ڈالر کی جائیداد منجمد ہوجائے گی۔عمران خان نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر امریکا کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے انتشار بڑھے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیصلہ واپس لیں۔ چیرمین پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کا دھیلا کتنے سو ارب روپے کا ہے جس کے بارے میں وہ کہتا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی نہیں کی، ہم پنجاب میں کرپشن کا ڈیٹا خود اکٹھا کریں گے، شہباز شریف نے خیبرپختون خوا میں پولیس کو برا بھلا کہا تو عوام انہیں انڈے ماریں گے۔