اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کے بعد گلوکاروں پربھی پابندی لگانے کا مطالبہ

بالی ووڈ کے گلوکاراورکچھ عرصے قبل ہی سیاست میں قدم رکھنے والے بابل سپریو نے مطالبہ کیا ہے کہ بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’ویلکم ٹونیویارک‘ میں پاکستان کے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیے گئے گانے کو فوری طور پر کاٹ کر کسی دوسرے بھارتی گلوکار کی آوازمیں ریکارڈ کیا جانا چاہیئے۔گلوکارنے کہا کہ بھارت میں اریجیت سنگھ جیسے بہترین گلوکار موجود ہیں جو اس گانے کو بہترین انداز میں گا سکتے تھے، میری فلم بنانے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اس گانے کو کسی اور کی آواز میں ریکارڈ کرائیں۔ بابل سپریو نے پاکستانی گلوکاروں کے خلاف مزید زہراگلتے ہوئے کہا کہ فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ کا گانا ’دل دیاں گلاں‘ جو عاطف اسلم کی آوازمیں ریکارڈ کیا گیا ہے اس گانے کو اُن سے اچھا تواریجیت سنگھ گا سکتے تھے۔بابل نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دونوں گلوکار اپنی جگہ قابل ہیں، ان کی آوازیں بہترین ہیں مگر ہمیں ان کے پاکستانی ہونے سے مسئلہ ہے اور اسی وجہ سے ان پرپابندی لگنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ بالی ووڈ بھارت کا بڑا پلیٹ فارم ہے جو دنیا بھر میں بھارت کی پہچان ہے تو یہاں پاکستانی آرٹسٹ کو بالکل موقع نہیں دیا جانا چاہیئے۔