اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,813FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کویت میں ’’شبِ وجدان‘‘کااہتمام

کویت(محمدعرفان شفیق)پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِ اہتمام اسلام، پاکستان اور آگہی کے حوالے سے عارفانہ کلام سے سجی ’’شبِ وجدان‘‘ کا انعقاد کیاگیا،کویت میں مقیم پاکستان کے نامور فنکاروں نے اپنے خوبصورت انداز عارفانہ کلام پیش کیا، پروگرام کا آغاز حافظ عبدالرشید نے تلاوت قرآن حکیم سے کیا جبکہ نعت رسول مقبولؐ کی سعادت تنویر فاضل نے حاصل کی، تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی،عظیم الشان روحانی محفل میں اعجاز مغل،محمد فیصل نقشبندی، ریاض کریم سلطانی نے صوفیانہ کلام کو انتہائی خوبصورت لہجے میں ترنم کے ساتھ پیش کیا،رضوان بھٹی نے عارفانہ کلام ’’مولا معاف کریں توں‘‘ منفرد انداز میں پیش کر کے سماں باندھ دیا، نبیہہ طاہر، طیبہ طاہر، ادبیہ طارق نے بارگاہِ رسالت مآب ؐمیں ہدیہ ءعقیدت پیش کیا، تقریب کی نظامت کرتے ہوئے محمد حنیف قریشی، میاں محمد آصف اور کاشف کمال نے بزرگانِ دین کی تعلیمات، افکار اور واقعات پیش کرتے ہوئے ذاتِ الہٰی کے قرب کا پیغام حاضرین تک پہنچایا،پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے ملک فیاض فوجی نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں سْرخروئی حاصل کر سکتے ہیں، انٹرنیشنل سکول و کالج آف پاکستان کے طلبا نے معروف کلام ’’تیرے رنگ رنگ‘‘ پہ خصوصی ٹیبلو پیش کیا جسے شرکائے محفل نے خوب سراہا اور داد و تحسین سے نوازا،پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے صدر سید جعفر صمدانی نے کہا کہ ہمیں صوفیائے کرام کے کلام میں ایک چیز جو بار بار ملتی ہےجو منبع و محور ہےوہ خدائے بزرگ و برتر کی ذات کا قرب حاصل کرنا ہے، امن کا پیغام، اللہ پاک کے دئیے پر شکر گزاری، انسانیت سے محبت،دنیا کی محبت سے غفلت اورآخرت کی فکر اولیاءکرام کے ہاں زندگی کی ترجیحات ہیں،منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے صدر حاجی عبدالرشید نے امت مسلمہ کے اتحاد، پاکستان کی سلامتی اور پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے مشن میں برکت و استقامت کی دعا کی، تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کیلئے پُرتکلف عشائیہ کابھی اہتمام کیاگیا۔