اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دہشتگردوں کاوار۔6مزدورشہید

خاران/اوکاڑہ(مانیٹرنگ ڈیسک+آصف کھوکھر)بلوچستان میں دہشت گردوں نےمزدوروں پرفائرنگ کرکے6مزدور شہید جبکہ ایک کوشدید زخمی کردیا،شہید ہونے والے چھ افراد کا تعلق اوکاڑہ سے ہے،بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لیجے میں مزدور موبائل ٹاور پر کام کر رہے تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی ،جس کی زد میں آکر 6 مزدور شہید جبکہ شدید زخمی ہو گیا،واقعے کے بعد لیویز نے فوری موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن کی کارروائیاں شروع کردیں جبکہ لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ،جاں بحق ہونے والوں میں وقاص ،شہزاد، فخر اور مظہر کا تعلق نواحی گاؤں 49/2Lجبکہ دو افراد کا تعلق ٹھکری والا سے ہے فائرنگ میں زخمی ہونے والے فریاد بھی 49/2Lکاہی رہائشی ہے،واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات نے ایک بار پھر زور پکڑ لیا ہے اور چند ہی دنوں میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کے نتیجے میں 20سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔