اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

الیکشن میں پی ٹی آئی کتنی سیٹیں جیت سکے گی؟

لاہور(نبیل رشید)سینئرصحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو آئندہ انتخابات میں 160 سیٹیں مل سکتی ہیں اور مجھے اس پر کوئی شک نہیں ہے، اگرچہ یہ ایک اندازہ ہی ہے لیکن مجھے رتی برابر بھی اس پر شک نہیں ہے،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف دانائی کا مظاہرہ کرے تو کاشتکاروں کے کم از کم ایک کروڑ سے زیادہ ووٹ ہیں جو وہ کاسٹ کریں گے، کاشتکار پس چکے ہیں ان کی زمینیں ہموار نہیں انہیں بیج ٹھیک نہیں ملتا کھادصحیح نہیں ملتی 80 فیصد پیسٹی سائیڈزملاوٹ والی ہیں انہیں باردانہ نہیں ملتا اور کوئی ان کی مدد کرنے والا نہیں اگر یہ ان کا مسئلہ سمجھ لیں اور دل کی گہرائیوں سے اسے حل کرنے کا منصوبہ بنائیں اور کاشتکاروں کو بھی ان پر یقین ہو جائے ان کا ووٹ ملے گا، میں نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ گنے کے کاشتکاروں کیساتھ ایک دن گزارے، سندھ میں سب سے زیادہ برباد گنے کا کاشتکار ہے پنجاب میں بھی بہت زیادتی ہے مگر سندھ میں تو صرف لوٹ مار ہے مگر ان کے ساتھ وقت نہیں گزارنا اور بس تقریریں کرنی ہیں، عمران خان کی رگ رگ سے واقف ہوں اور پاکستان تحریک انصاف کا مزاج بھی کچھ حد تک سمجھتا ہوں اور یہ 160 سیٹیں لے جا سکتی ہیں کیونکہ اس وقت خلاءموجود ہے۔