اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر- بھارتی فوج کی فائرنگ -5 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی سے مزید 5 کشمیری نوجوان شہید کردیئے گئے،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری بربریت اور اشتعال انگیزی دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے، اب ایک بارپھربھارتی فورسزنے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کےدوران5نوجوانوں کوگرفتارکیا اورپھرفائرنگ کرکے شہید کردیا،نوجوانوں کی شہادت کے بعد جنت نظیروادی مکمل طورپرسوگوارہے جب کہ ضلع بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا، مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ فوج نے مظاہرین کومنتشرکرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ بھی کی۔