اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عام انتخابات کا نظر ثانی شیڈول جاری

اسلام آباد(محمدجابر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کانظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیاہے، تفصیلات کے مطابق سپریم کور ٹ کی جانب سے کاغذات نامزدگی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018کانظر ثانی شدہ شیڈول جاری کر دیاجسکے مطابق کاغذات نامزدگی 4سے 8جون تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست بھی 8 جون کو شائع کی جائے گی ، الیکشن کمیشن کی جانب سے باقی شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14جون تک کی جائے گی ، امیدوار ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19جون تک اپیلیں دائر کر سکیں گے جبکہ ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 26جون تک نمٹائی جائیں گی ،امیدواروں کی حتمی فہرست 27جون کو شائع کی جائے گی۔