اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

گرلزسکول وکالجز میں کرکٹ شروع کرنے پراتفاق

میرپور/آزادکشمیر(آصف اقبال)چیئرپرسن تعلیمی بورڈ افشاں انجم نقوی اور ڈائریکٹرسپورٹس سردار طارق اکبرکےساتھ پروجیکٹ وویمن کرکٹ پروموشن ان آزاد کشمیر عالیہ سید کی میٹنگ ہوئی،آزاد کشمیر اورمیرپور گرلز سکولز و کالجز میں کرکٹ کوفروغ دیکر سپورٹس گالہ میں مقابلہ جات منعقد کروانے پراتفاق کیاگیا، چیئرپرسن تعلیمی بورڈ افشاں انجم نقوی اور ڈائریکٹر سپورٹس سردار طارق اکبر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے فروغ کے لیے عالیہ سید کی خدمات مثالی ہیں، عالیہ سید نے کہاکہ اگست کی سالانہ تعلیمی بورڈ میٹنگ کے بعد تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز میں ہارڈ بال کرکٹ باقاعدہ طور پر شروع ہو جائے گی، سکول وکالجز کی پی سی بی میں رجسٹریشن بھی کروائیں گے،ان کامزید کہناتھاکہ اگرحوصلہ کی جائے توپاکستانی اور کشمیری لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔