اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

نوازشریف اور مریم نوازگرفتار

لاہور(نبیل رشید)نیب نےنوازشریف اور مریم نواز کوگرفتار کرلیا ، کچھ دیر بعد ان کو خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے اسلام آباد روانہ کردیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق نوازشریف اور مریم نواز کو طیارے کی لینڈنگ کے بعدامیگریشن کی کارروائی مکمل ہوتےہی نیب ٹیم نےحراست میں لےلیا،نوازشریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے لئے انتظامات پہلے سے کئے گئے تھے ،اس مقصد کیلئے حساس اداروں کے اہلکار ، ڈی جی نیب موقع پر موجود تھے، نوازشریف اور مریم نواز کو گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کیلئے ایک ہیلی کاپٹر بھی موقع پر موجود تھا، اس مو قع پر مسلم لیگ ن کی کارکن ائیر پورٹ کی حدود کے اطراف میں موجود تھے لیکن ان کو سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث ائیر پورٹ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیابی نہ مل کسی اور ائیر پورٹ کی حدود کے باہر اپنے قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔