اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بازی پلٹ گئی،پی ٹی آئی کودھچکا

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورکےحلقہ پی کے 70 میں بازی پلٹ گئی ہے ، ابتدائی نتائج میں جیتنے والے پی ٹی آئی کے شاہ فرمان کو دوبارہ گنتی کے عمل میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار خوشدل خان نے شکست دیدی ہے ،نجی ٹی وی ایکسپری نیوز کے مطابق پی کے 70 سے خوشد ل کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ اے این پی نے دعویٰ کیاہے کہ خوشدل خان کے حلقہ کی گنتی ابھی جاری ہے اور وہ 193 ووٹوں کی لیڈ حاصل کر چکے ہیں جبکہ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے شاہ فرمان ابتدائی نتائج میں 74 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے تاہم دوبارہ گنتی میں بازی پلٹ گئی ہے ،دوسری جانب این اے 108 سے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیرمملکت عابد شیر علی کی دوبارہ گنتی کی درخواست ریٹرنگ افسر نے مسترد کر دی ہے۔