اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

ہالینڈ سے سب سے شاندارخوشخبری آگئی

ایمسٹرڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کے بعدڈچ حکومت نے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیاہے اور اس حوالے حکومت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیاہے ،امریکی نیوز ایجنسی کےمطابق ہالینڈ کے پارلیمنٹرینز نے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیاہے اور اس حوالے سے حکومت کی جانب تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیاہے،نیوز ایجنسی کے مطابق ڈچ حکومت کی جانب سے یہ حکم پاکستان میں مسلمانوں کی شدید احتجاج کے باعث جاری کیا گیاہے ،واضح رہے کہ تحریک لبیک سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی جانب سے ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف ہزاروں فرزندان اسلام پر مشتمل لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف جاری ہے جو اس وقت راولپنڈی پہنچ چکاہے ،علامہ خادم حسین رضوی کا مطالبہ ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ڈچ سفیر کو ملک بدر کرکے پاکستانی سفیر کو واپس بلایا جائے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی ہالینڈ میں ہونیوالے اسے گھناؤنے اقدام کیخلاف مذمتی ویڈیو بیان جاری کیا جاچکاہے جس میں وہ اس معاملہ پر اقوام متحدہ میں احتجاج کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔