اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

واربرٹن کے مسائل کے حل کیلئےبلدیاتی نمائندوں کااکٹھ

واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)عوام نےہمیں شہرکی ترقی اور شہریوں کیلئے فلاحی کام کرنے کیلئے منتخب کیا ہےبلاتاخیر عوامی مسائل حل کریں گےان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین وکنوینر چوہدری محسن اقبال بگڑ نے میونسپل کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں مین بازار سے تجاوزات اورریڑھیاں ہٹانے کیلئے مؤثرکارروائی کرنے،محرم الحرام کے سلسلہ میں سیکیورٹی انتظامات، جنازہ گاہ کی صفائی، شہر بھر میں صفائی کے نظام میں بہتری اور پرانی واٹرسپلائی لائنوں کوتبدیل اوراپ گریڈ کرنے کی قراردادیں منظور کی گئیںاور آئندہ کیلئے لائحہ عمل بنانے،وارڈز میں بلاتفریق ترقیاتی کام کرانے سمیت دیگر امور بارے فیصلے کئے گئے، اجلاس میں چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ کونسلرز، چیف آفیسرواربرٹن محمد فاروق اور انفورسمنٹ انسپکٹر محمد ثاقب سمیت دیگر میونسپل افسران بھی موجود تھے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوززیشن لیڈر حاجی میاں وحید احمد نارگ،ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع،چوہدری خالد محمود آرائیں، دلشاد کھارا،چوہدری طارق،ملک عامر اسحاق اور دیگر ممبران نے اپنے اپنے علاقہ کے مسائل پیش کرتے ہوئے انہیں فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا،اجلاس میں 25جولائی کو ہونیوالے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ممبر ایڈووکیٹ میاں منصور شفیع کی جانب سےتحریک انصاف کی کامیابی پرچیئرمین عمران خان کومبارکباد پیش کی گئی، اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ شہر بھر سےتجاوزات کو ختم کروانے کیلئے آپریشن کیا جائے اور شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے علاوہ سیوریج لائنوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے،اجلاس میں ممبران نے بھی مختلف مسائل کی نشاندہی کی اور سوالات بھی کیے جن کا جواب چیئرمین و وائس چیئرمین نے موقع پر دیا اس موقع پر چیئرمین شیخ جمیل احمد نارگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی اختیارات کا غلط استعمال نہیں کیا اور نہ ہی کبھی اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے کسی بھی کام میں مداخلت کی ،جتنے بھی فنڈ زآئے تمام ممبران میں تقسیم کیے اور ہر ممبر نے اپنی مرضی سے اپنےعلاقےمیں کام کروائے،انہوں نےکہا کہ میں نے ہمیشہ سب کو ساتھ لیکر چلنے کو ترجیح دی ،شہر کی بہتری کیلئے جو بھی ہو سکا وہ کیا اور کر رہے ہیں ،ایک سوال کے جواب پر انکا کہنا تھا کہ تجاوزات واقعی ایک گھمبیر مسئلہ ہے اور اس کے حل کیلئے کوششیں جاری ہیں، اجلاس کے دوران پروفیشنل کیسز کے علاوہ دیگر اہم معاملات پربھی غور کیا گیا۔