اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ننکانہ صاحب: خاتون سمیت متعددمنشیات فروش گرفتار

واربرٹن(ملک عثمان سندرانہ)ڈی پی اوننکانہ اسماعیل الرحمٰن کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کےخلاف چلائی جانےوالی مہم میں واربرٹن پولیس تیزی لے آئی، مختلف چھاپوں کے دوران شراب کی چالو بھٹی قبضہ میں لیکر خاتون منشیات فروش سمیت دو منشیات فروش گرفتار کر کے قبضہ سے دو کلو سے زائد چرس ،82لٹر شراب اور20لٹرلاہن برآمد کر لی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ واربرٹن عمران آصف بھٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پرسب انسپکٹر اخترعلی ،سب انسپکٹر رائے ذوالفقار علی ،اے ایس آئی ممتاز اجمل اور دیگرپولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی،چھاپوں کے دوران نواحی گاؤں جسلانی سے خاتون منشیات فروش کے قبضہ سے 1.5کلو گرام چرس،دوسری جانب نواحی گاؤں ڈفر فتوئی سے ناصر نامی شخص سے 545 گرام چرس جبکہ نواحی گاؤں چاندی کاروائی کرتے ہوئے واربرٹن پولیس نے مخبر کی اطلاع پرچھاپہ مارکرملزم اشرف سے شراب سازی کی چالو بھٹی،82لٹر شراب اور 20لٹر لاہن برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ واربرٹن عمران آصف بھٹی کہناتھا کہ جب تک معاشرہ منشیات سے پاک و صاف نہیں ہوگا، معاشرے میں امن وامان بہتر نہیں ہوسکتا ہے،،منشیات کی روک تھا م کیلئے ہر قسم کے اقدامات کئے جا ئیں گے۔منشیات فروشی کا خاتمہ ہمارے معاشرے کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے انتہائی اہم ہے اورایک صحت مند معاشرے کے لئے بھی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ معاشرے کے بڑے ناسور منشیات فروشی اور جرائم کا خاتمہ میرا مشن اور فرض بھی ہے،منشیات فروشوں کی وجہ سے کئی گھرانے برباد ہو جاتے ہیں اور جرائم میں اضافہ بھی ان ہی ضمیر فروشوں کی وجہ کا سبب بنتا ہے، میں منشیات فروشی کو معاشرے کی بہت بڑی برائی سمجھتا ہوں علاقہ بھر کے منشیات فروش اور جرائم پیشہ ملزموں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گامنشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشان دہی کرنے والے افراد کا نام خفیہ رکھا جائے گا اور اطلاع دینے والے کی مکمل حفاظت بھی کی جائے گی۔