کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نےمقدمہ ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر درج کیا

اسلام آباد ( محمد جابر) خاتون وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف خاتون اینکر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے یہ مقدمہ ٹی وی اینکر غریدہ فاروقی کی شکایت پر درج کیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق غریدہ فاروقی نے28 مارچ کو شکایت درج کرائی تھی کہ تحریک انصاف سے وابستہ سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ زرتاج گل نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے ٹویٹ کی ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ اینکر غریدہ فاروقی نے شہباز شریف سے شادی کی ہے اور اب اس کی مرضی کے بغیر کوئی شخص وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات نہیں کر سکتا جبکہ وہ ان کے بنگلے میں بھی منتقل ہو چکی ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق شکایت پر انکوائری کرائی گئی تو یہ ویڈیو موجود تھی اور اس کو اینکر اسد کھرل کی ویب سائٹس تہلکہ نیوز اور تہلکہ ٹی وی نے بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیا تھا۔ دونوں افراد کے بیان ریکارڈ کئے گئے جس کے بعد اسد کھرل کی سائٹ چلانے والے عمر فاروق نے بتایا کہ ویڈیو اس نے جنوری2018 میں اپلوڈ کی تھی جس کو بعد میں انعم شہزادی نے ہٹا دیا۔