اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سیالکوٹ: خواجہ آصف کی فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری کا آغاز کردیاگیا

سیالکوٹ(نیوز الرٹ) نیب نے سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی پوری فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں انکوائری کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ خواجہ آصف کی بیگم بیٹا اور 3 بیٹیوں کے خلاف نیب حکام نے تحقیقات شروع کی ہیں۔ خواجہ آصف اور ان کی فیملی کو تمام بینک اکاونٹس قرضہ لینے کا ریکارڈ اور جہاں جہاں رقم ٹرانسفر کی اس کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم خواجہ آصف نے بطور وزیر خارجہ اور وزیر پانی و بجلی تعیناتی کے دوران کہاں کہاں رقم بھیجی سب بتایا جائے۔ نیب حکام کے مطابق جہاں جہاں انویسٹمنٹ کی اس کا بھی اسٹیٹس بتایا جائے۔ جو اکاونٹ ایکٹو نہیں یا کلوز کر دئیے گئے ہیں ان کی معلومات بھی فراہم کی جائیں۔ نیب کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔ نیب کے لیٹر اور اسٹیٹ بینک کے مراسلے کی کاپیاں نیوز الرٹ نے حاصل کر لیں ۔