اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چین جانے کے خواہشمندوں کیلئےبڑی خوشخبری

لاہور(نبیل رشید)چین جانےکی خواہشمندوں کیلئےبڑی خوشخبری آ گئی ہےکیونکہ سی پیک مسافر بس کا آغاز کر دیا گیاہے اور اس کا کرایہ بھی انتہائی مناسب ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹٹویٹر پر ایک پوسٹ تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جو کہ ” ڈویلپنگ پاکستان “ کے نام سے پیج کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پاکستان سے چین جانے والے مسافروں کیلئے بس سروس شروع کر دی گئی ہے جس کا کرایہ بھی انتہائی مناسب بتایا جارہاہے ،ٹویٹر پر جاری کی جانے والی پوسٹ کے مطابق یہ بس سروس ”نارتھ ساؤس ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پرائیوٹ لیمیٹیڈ “کی جانب سے شروع کی جار ہی ہے جس کی چین جانے اور واپسی کی ٹکٹ 23 ہزارروپے ہے جبکہ اگر آپ کو صرف جانے یا آنے کی ٹکٹ چاہیے تو اس کا کرایہ 13 ہزار روپے ہو گا،یہ بس لاہور سے چلے گی اور چین کے شہر تاشکورگن اپنے سفر کا اختتام کرے گی ، بس لاہور سے رات 12 بجے روانہ ہو گی اور اس کا پہلا سٹا پ اسلام آباد ہو گا جہاں یہ 4بجےپہنچے جس کے بعد اس کا دوسرا سٹا پ صبح 7 بجے مانسہرہ ہو گا جہاں سے مسافر ناشتہ کی سہولت حاصل کر سکیں گے،اس کے بعد دوپہر کے کھانے کیلئے اس بس کو بشرام میں روکا جائے گا، سی پیک بس سروس کا چوتھا سٹاپ چلاس میں کیا جائے گا جہاں مسافر چائے وغیری پی کر اپنے سفرکو مزید خوشگوار بنا سکیں گے جبکہ اس کے بعد یہ شام 8 بجے گلگت پہنچے گی ،مجموعی طور پر یہ اگلے روز 3 بجے تقریبا 15 گھنٹے کا سفر مکمل کرنے کے بعد اپنی منزل تاشکرگن پہنچے گی، تاہم چین کے شہر تاشکورگن سے اس کی لاہور کی روانگی صبح 11 بجے ہو گی ،بس سروس کی جانب سے جاری کردہ ہدایات میں کہا گیاہے کہ ہر مسافر 20 کلو پر مشتمل اپنا دو بیگ ساتھ لے جا سکتے ہیں اور اس سے زائد وزن پر اضافی فیس وصول کی جائے گی۔