اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سوشل میڈیا کو قابو کرنے کا پلان تیار؟

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے وزرا بیانات دے کر مکر جاتے تھے، لیکن اب ہر بات کہنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ پرانی ویڈیو سامنے آجاتی ہے، حکومت پہلی بار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے جارہی ہے،شہر قائد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ چند روز سے ملکی حالات اہم موڑ پر تھے ماضی میں کراچی کو بند کیا جاتا تھا ، اب لاہور بند ہوگیا۔ پہلے خبر نہ ملنے سےانتشار پھیلتا تھا اور اب خبروں کی بھرمار سے معاملہ بگڑتا ہے کتنے ہی جعلی نوٹیفکیشن سامنے آتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات و نشریات کا جمہوریت میں اہم کردار ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں روکنا حکومت کیلئے چیلنج ہے،ہمارا سوشل میڈیا پر بالکل بھی کنٹرول نہیں ہے،احتجاج کرنے والوں نے سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال کیا ،پہلی بار سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے جارہے ہیں،وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پہلے وزرا بیانات دے کر مکر جاتے تھے، اخبار کی خبر کے باوجود کوئی ثبوت نہیں ہوتا تھا لیکن اب ہر بات کہنے سے پہلے سوچنا پڑتا ہے کیونکہ پرانی ویڈیو سامنے آجاتی ہے اس لیے وزرا کو محتاط رہنا چاہیے۔