اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ژوب: مشیروزیرِاعلیٰ کاکھلاڑیوں کیلئے بڑااعلان

ژوب(رفیق قیصرانی)مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان حاجی مٹھاخان کاکڑ نے نیوشفیق شہیدباڈی بلڈنگ کلب کادورہ کیا، مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان حاجی مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب کے نوجوانوں کو کھیل ،روزگار، تعلیم اور صحت کے میدان میں آگےلےجانےکی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں اور بہت جلد اس کو عملی شکل میں عوام کے سامنے لائیں گے،مٹھاخان کاکڑنے کھلاڑیوں اور چیف ٹرینر توقیر حسین جان سے بھی ملاقات کی، چیف ٹرینر توقیر حسین جان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بلوچستان لیول پر مقابلے کے لیے ژوب میں موجودکھلاڑی وسائل کی کمی کے باعث آگےنہیں بڑھ پارہےاس لئےفنڈزفراہم کئےجائیں انہوں نے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور درپیش مسائل سےبھی آگاہ کیا،مشیروزیراعلیٰ نے کھلاڑیوں اور باڈی بلڈنگ کلب کے لیے فوری اقدام کرنے کے حکامات جاری کر دئیے جس پر چیف ٹیرنر توقیر حسین جان نے مہمان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر جونیر کیٹگری کے ٹرینر عبدالمالک بھی موجود تھے۔