اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لڑکے ہمارے عہدکے ہوشیارہوگئے؟

سیالکوٹ(ظہیرالدین بابرڈِھلو)پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کےگاؤں کے رہائشی 21 سالہ کاشف کے پیارمیں 41سالہ امریکی خاتون پاکستان آکرشادی کرلی، کاشف کاکہناتھاکہ اس کی ماریا کے ساتھ دوستی انسٹاگرام پر ہوئی اور پھر 10 مہینے کی بات چیت کےبعدوہ پاکستان پہنچ گئی ہیں،کاشف نے بتایا کہ میں نے بی کام کر رہا ہوں، ہماری پہلی مرتبہ انسٹاگرام پر بات ہوئی اور 10 مہینے کی بات چیت کے بعد یہ پاکستان آئی ہیں، میں نے انہیں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ویڈیوز وغیرہ بھیجیں اور اسلام کے بارے میں بتایا تو انہوں نے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا اور اب ہم نکاح کرنے جا رہے ہیں، دونوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور جب اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تو کاشف نے کہا کہ پیار میں عمر نہیں دیکھتے، میں ماریا کو جب ائیرپورٹ پر لینے گیا تو بہت خوش اور پرجوش تھا،اس موقع پر ماریا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب ائیرپورٹ پر کاشف کو دیکھا تو مجھے اتنی خوشی ہوئی کہ الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ شادی کے بعد آپ پاکستان میں رہیں گی یا امریکہ میں؟ تو انہوں نے کہا کہ کاشف مجھے جہاں رکھے گا، میں وہیں رہوں گی۔