اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,028FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان کا مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے آٹھویں گلوبل فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان نے مذاہب کی توہین کی روک تھام کے لئے عالمی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے وزیراعظم عمران خان نے مہم کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب میں ہم آہنگی کے فروغ کے اپنا کردار ادا کرے گا، مختلف ممالک میں اسلام کے خلاف مہم نفرت کا باعث بن رہی ہے، دنیا کے کئی حصوں میں مذاہب کے خلاف نفرت پھیل رہی ہے۔