اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان، بڑا اعلان متوقع

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر وزیرخزانہ اسد عمرنے وزیر اعظم عمران خان کو مذاکرات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے معاملات اس انداز میں طے کریں گے کہ معیشت پر مثبت اثر پڑے ، عوام پریشان نہ ہوں ،آئی ایم ایف مشن سے اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزاء ہے ۔ منگل کوآئی ایم ایف کے وفد کے دورہ پاکستان کے اختتام پر وزیرخزانہ اسد عمرنے وزیر اعظم عمران خان کو آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی اور آئی ایم ایف سے ملاقاتوں اور اب تک ہونے والی پیش رفت سے وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا اور کہاکہ کوشش ہے کہ دوطرفہ معاملات اس انداز میں طے پائیں کہ معیشت پر ان کے مثبت نتائج مرتب ہوں اور عوام مشکلات کا شکار نہ ہوں۔ اب تک ہونے والی پیش رفت حوصلہ افزا ہے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات اس انداز میں طے کریں گے کہ دوطرفہ معاملات سء معیشت پر مثبت اثر پڑیں اور عوام بھی پریشان نہ ہوں اب تک کی ہونی والی پیش رفت حوصلہ افزاء ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کوشش ہے کہ دو طرفہ معاملات سے مثبت معاشی نتائج مرتب ہوں ۔ حتمی معاملات عوام کے مفادات اور حکومتی ویژن کے مطابق طے کیے جائینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات کا ہماری معیشت پر فوری دباؤ نہیں ہے ۔ وفد کی جانب سے پاکستان کی ترجیحات کا ادراک حوصلہ افزاء ہے ۔