اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پنجا ب میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے،موٹروے بند

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لئے، قومی شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث حدنگاہ انتہائی کم رہی، لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ سے مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ اور گردونواح میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کل سے بیشتر علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کی نوید سنائی ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ملک کے بیشتر حصوں میں دھند کی چادر نے ہر منظر دھندلا دیا، لاہور اور اس کے مضافات میں ہر چیز دھند میں لپٹی نظر آئی، لاہور دیپالپور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، قومی شاہراہوں پر حدنگاہ انتہائی کم رہی۔ ساہیوال، ہڑپہ، چیچہ وطنی اور کسوال میں بھی حدنگاہ 100 میٹر ریکارڈ کی گئی۔لاہور سے پنڈی بھٹیاں، فیصل آباد اور گوجرہ تک موٹروے بند رہی، چونیاں منچن آباد، قصور اور گردونواح میں بھی حد نگاہ صفر رہی، موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے شہری دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ادھر موسم کا حال بتانے والوں نے کل سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ملک کے بلائی علاقوں میں برفباری کی نوید سنائی ہے۔