اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پنجاب کے مختلف مقامات پر موسم سرما کی پہلی بارش

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی کی شدت بڑھا دی، آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، تیزہوائیں بھی چلیں جس سے موسم اچانک تبدیل ہوگیا، درجہ حرارت میں بھی کمی آگئی، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا، شہر میں بادلوں کے ڈیرے ہیں، کہیں کہیں رم جھم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اسلام آباد میں بھی موسم نے انگڑائی لی، ہلکی اور تیز بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا۔ مریدکے، شیخوپورہ، میاں چنوں، شاہ کوٹ سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر بارش سے درجہ حرارت مزید گر گیا۔ مردان، سانگلہ ہل اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے اگلے 24 گھنٹے کے دوران لاہور، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بارش کا امکان ہے.خیبر پختونخوا میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، ڈی آئی خان ڈویژن میں بارش کی پیش گوئی ہے، بلوچستان میں کوئٹہ اور ژوب میں باران رحمت متوقع ہے۔