اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,376FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی دو خواتین کی جان لے گئی

گوجرانوالا: تھانہ کینٹ کے علاقے میں زچگی کے بعد غلط انجکشن سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کینٹ میں لیڈی ڈاکٹر کی غفلت اور لاپرواہی دو خواتین کی جان لے گئی اور ڈلیوری کے بعد انجکشن لگنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ڈاکٹر صائمہ نے ڈلیوری کے بعد اقراء اور سدرہ کو انجیکشن لگایا تو دونوں تڑپ تڑپ کر دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد ڈاکٹر صائمہ اور کلینک کا عملہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت کو تحقیقات کا حکم دے دیا اور رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کردی۔