اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

او آئی سی کا مسلم آبادی کا سالانہ جائزہ جاری

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے 2018ء کے دوران دنیا بھر میں موجود مسلم آبادی کا سالانہ جائزہ جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی نے کہاہے کہ 500ملین مسلمان غیر مسلم ممالک میں اقلیت کے طور پر آباد ہیں۔
غیر مسلم ممالک میں بھارت اور چین میں مسلمان سب سے زیادہ آباد ہیں۔ 2050ء تک بھارتی مسلمان دنیا کے ہر ملک سے زیادہ ہوجائیں گے ۔ انکی تعداد 300ملین نفوس تک پہنچ سکتی ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مسلمان جنوب مشرقی ایشیا میں آباد ہیں جہاں دنیا کی کل آبادی کے 60 فیصد سے زیادہ ہ لوگ بسے ہوئے ہیں۔ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ممالک میں دنیا کی کل آبادی کا 20فیصد آباد ہے ۔ انڈونیشیا میں اس وقت سب سے زیادہ مسلمان رہ رہے ہیں۔ جائزے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غیر مسلم ممالک میں آباد مسلمان متعدد چیلنجز سے دوچار ہیں۔ خانہ جنگی ، نسلی کشمکش یا سیاسی ہنگاموں کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔ افریقی ممالک میں آباد مسلمان 53.1فیصد ، ایشیائی ممالک میں 32.1فیصد، یورپی ممالک میں 7.6، آسٹریلیامیں 1.7، شمالی امریکہ میں 1.7فیصداور جنوبی امریکہ میں0.4فیصد ہیں۔بعض ممالک میں مسلمان انسانی حقوق سے بھی محروم ہیں۔