اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

این اے110، خواجہ محمد آصف ، عثمان ڈار اور صوبائی اسمبلی اراکین اور امیدواروں کوسپریم کورٹ نے طلب کرلیا

سیالکوٹ (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف کے حلقہ انتخاب این اے110میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں گم شدہ 29پولنگ اسٹیشنوں کی کائونٹرز فائلز کی تلاش کیلئے ریٹرننگ آفیسر خان محمو دخان نے خواجہ محمد آصف ، تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی122اور پی پی123کے کامیاب اراکین اسمبلیوں اور امیدواروں کو (آج)15جون کو طلب کرلیا ہے ،ضلع کچہری میں ریٹرننگ آفیسر وایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ خان محمو دخان کی عدالت میں وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف پیش نہ ہوئے تاہم تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار موجو دتھے ۔ ریٹرننگ آفیسر خان محمو دخان کے مطابق کامیاب وناکام امیدواروں کی موجودگی میں صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پی پی122اور پی پی123کے بیگ کھولے جائیں گے جن میں سے این اے110کے 29پولنگ اسٹیشنوں کی گمشدہ کائونٹرز فائلز تلاش کی جائیں گی جنہیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے110میں انتخابی نتائج کو تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے مسترد کردیا تھااور دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا سے تصدیق کرواکے دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110کے 217پوکنگ اسٹیشنوں میں سے 29پولنگ اسٹیشنوں کی کائونٹرز فائلز نہ ملی تھیں ۔ جن کے بارے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گمشدہ پولنگ اسٹیشنوں کی کائونٹرز فائلز بھی ڈھونڈنے کا حکم دیا تھا۔