اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نئی حکومت کا عوام کو تحفہ،سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں کمی

منڈی بہاؤالدین (خرم شہزاد )نئی حکومت کا عوام کو تحفہ،سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں کمی ۔پنجاب حکومت کے حکم پر منڈیوں میں خصوصی ٹیمیں تعینات کرکے آڑھتیوں کی جانب سے گراں فروشی اور مصنوعی قلت پیداکرنے کی روک تھام کردی گئی۔کم قیمتوں پر سبزی فروٹ کی دستیابی سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی ہے۔اب مارکیٹ کمیٹی کے اہلکار اپنی نگرانی میں سبزی فروٹ منڈی میں نیلامی کروا رہیںہیں۔جس سے آڑھتیوں کی جانب سے مصنوئی قلت اور گراںفروشی سے نجات حاصل ہوگی۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں محمود احمد نے سبزی فروٹ منڈی کے دورہ کے دوران میڈیا کو بتایاکہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ سے ناجائز منافع خوری اور قیمتوں پر اجارہ داری ختم کرادی ہے۔ساٹ ۔مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کرنا پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔دیگر اشیاء خوردونوش کی بھی اسی طرح قیمتیں کنٹرول کرکے عوام کو مہنگائی سے چھٹکارادلایاجاسکتاہے۔