اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

838,076FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم کا گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس۔۔۔ کمی ہفتے بھر میں دور کرنے کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے اور آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیرِ اطلاعات چوہدری فواد حسین، وزیرِ پٹرولیم غلام سرور، وزیر برائے توانائی عمر ایوب، وزیرِ ریلوے شیخ رشید، وزیرِ منصوبہ بندی خسرو بختیار اور وزیرِ برائے بحری امور علی حید زیدی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو ملک میں گیس کی طلب اور رسد کے حوالے سے موصولہ شکایات کے ازالے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس نے غیر قانونی طور پر گیس کمپریسرز کے استعمال کے خلاف کیے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔وزیراعظم کو بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے اقدامات اور اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں، مہم کے نتیجے میں صرف نومبر میں ڈیڑھ ارب روپے کی بچت ہوئی، اب تک 16 ہزار مقدمات قائم کیے گئے ہیں، مہم سے نہ صرف چوری کی سطح نیچے آ رہی ہے بلکہ ایسے علاقوں میں بجلی کی فراہمی کی صورتحال میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے، کسی کی چوری یا بدانتظامی کا خمیازہ عوام بھگتیں یہ ناقابلِ قبول ہے، عوام کو کسی قسم کی کوئی مشکل نہیں ہونی چاہیے، لوڈ شیڈنگ کے معاملے کو ترجیح بنیادوں پر دیکھا جائے۔ وزیراعظم کو توانائی کمیٹی نے گیس منیجمنٹ، گیس کے شعبے میں ہونے والے نقصانات اور چوری کی صورتحال پر بھی تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اس وقت سسٹم میں سے 12 سے 13 فیصد گیس چوری ہو رہی ہے، گیس کے شعبے میں سالانہ نقصانات تقریبا 50 ارب روپے سالانہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے گیس کی طلب و رسد، اعداد و شمار کے تجزیوں اور تخمینوں کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل کے حل کے لیے مربوط نظام وضع کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکموں کے درمیان روابط کو مزید بہتر کیا جائے اور آئندہ ایک ہفتے میں گیس کی کمی کو پورا کرنے کا عمل یقینی بنایا جائے۔