اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے خاتون شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی غیر پیشہ وارانہ سرگرمیاں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ساتھ بھارتی فوج ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے شاہ کوٹ سیکٹر میں سولین آبادی کو ہدف بناتے ہوئے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور ایک زخمی ہوگئی۔واضح رہے کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز کارروائیاں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی جاری ہیں، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے نئے سال کے آغاز پر بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کونشانہ بنایا تھا۔