اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

رات کی نیند میں کمی امراض قلب ،ذیابیطس اورکینسرجیسے موذی مسائل کی بڑی وجہ

رات کی اچھی نیند کس کے دل کو نہیں بھاتی، یہ نہ صرف آپ کا مزاج خوشگوار بناتی ہے بلکہ آنکھوں کے گرد بدنما سیاہ حلقے بھی پیدا نہیں ہونے دیتی، مگر مناسب دورانیے تک سونا آپ کے دل، وزن اور ذہن سمیت ہر چیز کی صحت کیلئے بہترین ثابت ہوتا ہے۔مگر آج کے دور کی مصروفیات نے نیند کا اوسط دورانیہ 6 گھنٹوں تک پہنچا دیا ہے (طبی ماہرین 7 سے 8 گھنٹے تک سونے کا مشورہ دیتے ہیں)۔ لگ بھگ ہر ایک کو اچھی نیند کی اہمیت کے بارے میں علم ہے مگر ہوسکتا ہے کہ آپ کو یہ اندازہ نہ ہو کہ ایسا نہ کرنے پر آپ کے ساتھ کیا کچھ ہوسکتا ہے۔کچھ ایسے ہی نقصانات بتائے جارہے ہیں جو کم نیند لینے والے افراد پر اثرانداز ہوتے ہیں۔چڑچڑا پن ، سردرد، موٹاپا، بینائی کی کمزوری ، امراض قلب ، سست ردعمل ، انفیکشن، توجہ کی صلاحیت متاثر ہونا، ویکسینیشن کا اثر کم ہوجانا، بولنے میں مشکلات ،نزلہ زکام کے دائمی شکار، پیٹ کے امراض، ذیابیطس ،کینسر ،یاداشت کے مسائل ،بانجھ پن، ہر وقت بھوک لگنا، ارادے پر کنٹرول ختم ہوجانا، قبل از وقت بڑھاپا، تنہا ہونے کا احساس، الزائمر امراض ، ڈپریشن اور کمزور مسلزاور دیگر مسائل نیند کی کمی کی وجہ پیدا ہوتے ہیں۔