اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 14رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تین ٹیسٹ میچوں کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں مدمقابل ہوں گی جس کا پہلا مقابلہ 19 جنوری کو ہو گا۔جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں راسی وین ڈر ڈوسن کو بھی شامل کیا ہے جو مانسی سپر لیگ کے افتتاحی ایڈیشن میں 469 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔گزشتہ سال نومبر میں انجری کے بعد ٹیم سے باہر ہونے والے ہاشم آملا کی بھی واپسی ہوگئی ہے، البتہ انجریز کا شکار جین پال ڈومینی اور لنگی نگیدی کو منتخب نہیں کیا گیا۔منتخب اسکواڈ میں کپتان فاف ڈیوپلیسی، ہاشم آملا، کوئنٹن ڈی کوک، ریزا ہینڈرکس، عمران طاہر، ہینری کلاسن، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ایندل فلکوایو، ڈوان پریٹوریس، کگیسو ربادا، تبریز شمسی، ڈیل اسٹین اور راسی وین ڈر ڈوسن شامل ہیں۔