اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سوئی سدرن، نادرن کے نئے سربراہ تعینات

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) اور سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سربراہان کو گزشتہ ماہ پنجاب اور سندھ میں پیدا ہونے والے گیس بحران پر برطرف کیے جانے کے ایک روز بعد ہی دونوں کمپنیوں کے نئے مینیجنگ ڈائریکٹرز کو تعینات کردیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عمران فاروقی کو ایکٹنگ مینیجنگ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’عمران فارقی کو ڈی ایم ڈی کارپوریٹ افیئرز) کے علاوہ اضافی چارج دیا گیا ہے‘۔اس ہی طرح حکومت نے ایس این جی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر عامر طفیل کو تعینات کیا۔ عامر طفیل اس وقت ایس این جی پی ایل میں ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر (سروسز) کے عہدے پر تعینات تھے اور انہیں ایم ڈی کے عہدے پر 90 دن کے آزمائشی مدت پر تعینات کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر طفیل کمپنی کے سب سے سینیئر ایگزیکٹو ہیں جو 2004 سے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کے نئے ایم ڈی 27 سال ملک سے باہر کام کرچکے ہیں اور ان کے پاس چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری بھی ہے۔