اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسکول کے طلبا و طالبات کے یونیفارم کو بھی اسمارٹ کردیا گیا ہے خاص مائیکرو چپ کے ذریعے نظر رکھی جاسکے گی۔

بیجنگ : چینی صوبے ’گوائی زُو‘ کے 11 اسکولوں کے بچوں کے یونیفارم پر مائیکروچِپ لگائی گئی ہے جو گلوبل پوزیشننگ سسٹم ( جی پی ایس) کے ذریعے بچوں کا جائزہ لیتی رہتی ہے خواہ وہ اسکول کے میدان سے باہر ہی کیوں نہ نکل چکے ہیں۔بچوں کے لباس کے کندھوں پر دائیں اور بائیں دو چپس لگائی گئی ہیں جن کے ذریعے اسکول انتظامیہ اور والدین دونوں ہی بچوں کی ٹریکنگ کرسکتے ہیں اگر بچہ کمرہ جماعت سے باہر جائے یا اسکول کے احاطے سے نکل جائے تو اس کی فوری اطلاع والدین اور اسکول انتظامیہ کو ہوجاتی ہے یہ سسٹم اسکول میں بچے کے سونے کی خبر بھی انتظامیہ کو پہنچا دیتا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ اس میں ایک موبائل ایپ کے ذریعے پیسے خرچ کرنے اور ان کی حد قائم کرنے کا بھی انتظام ہے۔اسے بنانے والی کمپنی کا مؤقف ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے مرصع یونیفارم حفاظتی اقدامات کے تحت بنایا گیا ہے اور اسکول میں بچوں کو منظم رکھنے کا بھی کام کرتا ہے تاہم سوشل میڈیا پر بعض حلقوں نے اس پر تنقید بھی کی ہے۔لوگوں نے کہا ہے کہ بچوں کے انسانی حقوق ہوتے ہیں اور وہ تخلیہ چاہتے ہیں جبکہ ایک شخص نے کمپنی سے سوال کیا کہ اگر آپ بچے ہوتے اور 24 گھنٹے آپ پر نظر رکھی جاتی تو آپ کو کیسا لگتا؟ وجہ کوئی بھی ہو چین کے اسکولوں میں اے آئی نظام کے ذریعے حاضری اور چہرہ شناخت کرنے والے سسٹم پر بھی کام جاری ہے۔ قبل ازیں خبریں آئی تھیں کہ چین کے بعض اسکولوں کے کمرہ جماعت میں طالب علموں پر نظر رکھنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔