اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

835,943FansLike
9,974FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بی ایم ڈبلیو نے اپنی ایسی حیرت انگیز موٹرسائیکل متعارف کرادی،جو آپ کو منزل تک وہ خود پہنچائے گی۔

بی ایم ڈبلیو نے اپنی ایسی حیرت انگیز موٹرسائیکل متعارف کرادی ہے جس پر سفر کرنے کے لیے آپ کو بس بیٹھنا ہوگا، باقی منزل تک وہ خود پہنچائے گی۔لاس ویگاس میں جاری کنزیومر الیکٹرونکس شو کے دوران بی ایم ڈبلیو نے یہ حیرت انگیز خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرائی۔اس موٹرسائیکل کی تیاری پر یہ کمپنی تین سال سے کام کررہی تھی جو کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہےدرحقیقت آر 1250 جی ایس نامی موٹرسائیکل جدید ترین ڈرائیور اسسٹنٹس سسٹمز سے لیس ہے جو گاڑیوں میں ہی نظر آتی ہے۔بی ایم ڈبلیو کی تیار کردہ موٹرراڈ ٹیکنالوجی اس موٹرسائیکل کو خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت دیتی ہے، یعنی آپ بس بیٹھ کر سیر کا مزہ لیں، راستہ موٹرسائیکل خود طے کرے گی۔اس موٹرسائیکل میں اڈاپٹو کروز کنٹرول اور آٹومیٹک ایمرجنسی بریکس دیئے گئے ہیں۔کمپنی کے مطابق مستقبل میں اس میں ایڈوانسڈ رائیڈر ایڈ سسٹمز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ویسے کمپنی کا فی الحال سے فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے نظام کو بنانا ہے جو لاپروا موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے دیگر کو لاحق ہونے والے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکے۔ویسے اس موٹرسائیکل کو بغیر کسی فرد کے چلتے دیکھنا کافی خوفزدہ کردینا والا تجربہ ہے۔اس سے پہلے 2017 میں ہونڈا نے ایسی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرائی تھی جس میں موجود رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی موٹرسائیکل روکنے پر بھی اپنی جگہ کھڑی کرنے میں مدد دیتی ہے، یعنی اسٹینڈ کی ضرورت ہی نہیں۔آسان الفاظ میں یہ موٹرسائیکل خود کو ہر حال میں سیدھا کھڑا رکھتی ہے چاہے اس پر کوئی شخص سوار نہ بھی ہو