اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارتی بورڈ نے خواتین کے بارے میں نامناسب بیان پر پانڈیا اور راہل کو معطل کردیا۔

زبان استعمال کرنے پر آل راؤنڈر ہردک پانڈیا اور لوکیش راہل کو معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔دونوں کھلاڑیوں کی معطلی اور انکوائری کے سبب ان کی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ تو ہرگز نہیں کھیلیں گے جبکہ ان کے خلاف مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیںذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے وطن واپس بلایا جا سکتا ہے۔بھارتی ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ کے دوران میزبان کرن جوہر سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر کھلاڑی ہاردیک پانڈیا نے خواتین سے متعلق کئی نامناسب جملے کہے، جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شو میں ان کے ہمراہ نوجوان بھارتی بلے باز لوکیش راہل بھی مدعو تھے جو پانڈیا کے جملوں پر ہنستے نظر آئے جس پر انہیں بھی کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد ہردک پانڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کیا، جس کے ذریعے انہوں نے اپنے جملوں سے ناظرین کا دل دکھانے پر معافی مانگی۔ہردک پاندیا کا کہنا تھا کہ ’میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں، جسے میرے کافی ود کرن میں کہے جملوں سے تکلیف پہنچی، حقیقت یہ ہے کہ جیسا شو کافی ود کرن ہے میں اس حساب سے بات کرتا رہا، میرا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا‘۔لوکیش راہل نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔