اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

زہر کے سودا گروں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن، منشیات فروش گروہ گرفتار

اسلام آباد: ملکی دارالحکومت میں زہر کے سودا گروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے نتیجے میں منشیات فروش گروہ گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اے این ایف انٹیلی جنس اور پولیس کے مشترکہ آپریشن نے بڑے بڑوں کے پول کھول دیئے، منشیات فروشی میں اہم شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا۔اسلام آباد میں دھویں کے زہر اور آئیس، کوکین بیچنے والوں کی پہنچ کالجوں تک ہی نہیں بلکہ اونچے ایوانوں میں بھی ہے، ایلیٹ کلاس یعنی طبقہ اشرافیہ میں منشیات بیچنے والا گروہ پکڑا گیاجس کے بیوروکریٹس اور سیاستدانوں سے تعلقات کا انکشاف ہوا ہے۔ مشترکہ کارروائی میں طالبات اور خواتین کو نشہ بیچنے والی منشیات فروش بھی پکڑی گئی، کچھ ملزمان فرار بھی ہوگئےجنہیں آپریشن سے پہلے معلومات مل چکی تھیں۔ پکڑے گئے ملزمان نے اہم سیاسی شخصیات کو آئس، کوکین فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف انٹیلی جنس اور پولیس کو ملزمان کے موبائل فونز سے اہم شواہد ملے ہیں، ملزمان کے قبضے سے آئس، کوکین، ایکس ٹیسی گولیاں اور چرس برآمد کر لی گئی۔