اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بیرون ملک بھیجےجانےوالےپارسل 72گھنٹےمیں ڈیلیورہوں گے . وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسز

اسلام آباد : وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید ایکسپورٹ پارسل سروس کا آج افتتاح کریں گے، جس کے بعد بیرون ملک بھیجےجانےوالےپارسل 72گھنٹےمیں ڈیلیورہوں گے، پہلے مرحلے میں سعودی عرب، یواےای،تھائی لینڈ،آسٹریلیا،جاپان اوربرطانیہ شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان پوسٹ میں ایک اور انقلابی اقدام کرتے ہوئے بیرون ملک بھیجنےکے لیے ایکسپورٹ پارسل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کے بعد بیرون ملک بھیجے جانے والے پارسل 72گھنٹے میں ڈیلیور ہوں گے اور پاکستان پوسٹ 72 گھنٹے میں پارسل کی ڈیلیوری کی گارنٹی دےگا۔ پہلےمرحلے میں سعودی عرب، یو اے ای، تھائی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور برطانیہ شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں تھرڈ پارٹی کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک تک سروس ہوگی۔ وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید ایکسپورٹ پارسل سروس کا باقاعدہ اعلان آج دوپہر 2بجےکریں گے۔ مرادسعید کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پارسل کی آزمائشی سروس کامیاب ہوچکی ہے اور پارسل کے چارجز دیگر نجی سروسز سے 5 گنا کم ہوں گے، آج سیالکوٹ، فیصل آباد اور لاہور سے سروس کا آغاز ہوگا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ خصوصی بکنگ پوائنٹس اورکلیکشن پوائنٹس بنادئیےگئےہیں، بیرون ملک پارسل بھیجنا ہوتوصارف کوگھربیٹھے سہولت ملےگی۔ یاد رہے 28 دسمبر کو وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا محکمہ ڈاک ایکسپورٹ پارسل کا انعقاد 14 جنوری سے کرے گا، 15 جنوری سے ای کامرس کا آغاز کردیں گے اور 23 مارچ کو باقاعدہ لاجسٹک کی مارکیٹ میں جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے ایک دن میں ڈیلیوری کی سہولت چند شہروں میں دی، کوئی محکمہ ڈاک نہیں جاسکتا تو محکمے کے لوگ آپ کے گھر پہنچائیں گے، 10 روز میں ملک کے بڑے شہروں میں سروس لانچ کر رہے ہیں، تمام شکایات کو خود دیکھ رہا ہوں۔ اس سے قبل نومبر 2018 میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا اور کہا تھا کہ پاکستان پوسٹ کا عملہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کی دہلیز پر پہنچائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی جبکہ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔