اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شیخو پورہ میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی

شیخوپورہ ( 92 نیوز) پنجاب میں پتنگیں بنانے اور اڑانے والوں کے خلاف حکومتی کارروائیاں صرف دکھلاوے اور طفل تسلیوں سے آگے نہ بڑھ سکیں ، شہر میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی ۔حکومتی احکامات کے باوجود صوبے بھر میں پتنگ بازی کا سلسلہ تھم نہ سکا، گوجرانوالہ میں ڈور پھرنے سے تین سالہ بچہ شدد زخمی ہو گیا، جبکہ شیخوپورہ میں کھیتوں سے پتنگ پکڑنے پر زمیندار نے نوجوان کو ہی قتل کردیا۔گوجرانوالہ میں پیپلزکالونی کے علاقے میں 3 سالہ بچہ دھاتی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا ۔بات یہیں پر ختم نہیں ہوتی شیخوپورہ میں تو صرف کھیتوں سے پتنگ پکڑنے پر معصوم اپنی جان گنوابیٹھا ۔ زمیندار نے پتنگ پکڑنے پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل جبکہ تین کو زخمی کردیا۔لواحقین نے فیض پور روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے لاہور سے جڑانوالہ شیخوپورہ آنے جانے والی ٹریفک معطل کردی ۔ جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ باز کوگرفتار کر کےکائیٹ فلائینگ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا ۔